لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے دو مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر سماعت کریں گے، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ سے تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔