راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ میں ملوث ملزموں کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے واقعہ میں ملوث 12 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کے لئے طلب کر لیا۔
ملزمان تھانہ آر اے بازار اور سول لائنزمیں درج مقدمات میں نامزد ہیں، جیل حکام کو ملزمان کو ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عدالت کی جانب سے ملزمان محمد ادریس،عمر فاروق، راجہ محمد احسان، محمد علی ، علی حسین، لعل شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان کو بھی ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق ملزمان کا جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 3,7,9 کے زمرے میں آتا ہے، انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے احکامات جاری کیے۔