جناح ہاؤس حملہ کیس: جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل طلب کر لیا

Published On 29 May,2023 07:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کرنے کے معاملے پر جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کل 4 بجے طلب کیا ہے، عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: القادر یونیورسٹی سکینڈل: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل

جے آئی ٹی 9 مئی کے واقعات کے بارے میں عمران خان سے تفتیش کرے گی، 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔
 

Advertisement