القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے شیخ رشید، فواد، پرویز خٹک، اسد عمر کو طلب کر لیا

Published On 29 May,2023 09:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ پر نیب راولپنڈی نے شیخ رشید، فواد چودھری کو کل جبکہ پرویز خٹک اور اسد عمر کو 31 مئی کو طلب کر لیا۔

شیخ رشید کو کل صبح 11 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، شیخ رشید گزشتہ ہفتے بھی طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملے پر عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل بنتا ہے: رانا ثنا اللہ

نیب راولپنڈی کی جانب سے فواد چودھری کو کل 12 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نیب نے شیخ رشید، فواد چودھری کو القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ طلب کیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی 31 مئی کو طلب کیا ہے۔