سپریم کورٹ: آڈیولیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

Published On 31 May,2023 12:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں آڈیولیکس انکوائری کمیشن کے خلاف عمران خان سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس موجودہ کیس میں کچھ درخواستیں آئی ہیں ان کو کیس میں شامل کرلیں گے، اٹارنی جنرل کی درخواست پر پہلے سماعت کریں گے اور بنچ پر اعتراض کے معاملے پر اٹارنی جنرل کے دلائل سنیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بنچ پر اعتراض پر گزشتہ سماعت میں فیصلہ نہیں کیا تھا، اب نئی درخواستوں پر اگلے ہفتے دلائل سن لیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Advertisement