پولیس نے پرویزالہٰی کے ترجمان اقبال چودھری کو رہا کر دیا

پولیس نے پرویزالہٰی کے ترجمان اقبال چودھری کو رہا کر دیا

چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری سابق وزیراعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔

پولیس نے چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

تاہم اب پولیس نے پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری کو رہا کرنے کی بھی تصدیق کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خواجہ وقار کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔