تھانہ حملہ کیس: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جون تک ملتوی

تھانہ حملہ کیس: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جون تک ملتوی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے یاسمین راشد و دیگر 34 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں ہیں اور کیس کا ریکارڈ اس کے پاس ہے، عدالت آج مقدمہ میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست میں تاریخ دے دے۔

بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 12 جون ملتوی کر دی۔

واضح رہے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل میاں تبسم دلائل مکمل کر چکے ہیں، سابق صوبائی وزیر سمیت 34 ملزمان نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر تھانہ شادمان نے مقدمہ نمبر 768/23 درج کر رکھا ہے، ملزمان پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔