القادر ٹرسٹ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی آج نیب میں پیشی

Published On 19 June,2023 10:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق خاتون اول آج نیب میں پیش ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اوران کی اہلیہ آج احتساب عدالت اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔

پیشی سے قبل چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے رجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس کو کمپلیکس میں دو گاڑیوں کے داخلے کی اجازت کیلئے درخواست دائرکردی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے آج 16 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے جوڈیشل کمپلیکس پیش ہونا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں عدالتوں میں کے بعد وہ القادر ٹرسٹ تحقیقاتی کیس میں نیب آفس پیش ہوں گے جہاں انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دینا ہوں گے، سابق خاتون اول بھی شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔