ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کے گن مین چودھری محمد زمان کوگرفتارکرلیا

Published On 26 June,2023 11:08 am

لاہور : (دنیانیوز) ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم کی اہم کامیابی ، سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کے فرنٹ مین اور گن مین چودھری محمد زمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کے فرنٹ مین اور گن مین محمد زمان سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کیش بوائے بھی تھا۔

ایف آئی اے نے چودھری زمان کے موبائل فون کے ذریعے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں جبکہ چودھری زمان کے موبائل فون کا فرانزک آڈٹ کرایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے ٹیم اور پولیس منی لانڈرنگ کیس اور محمد زمان کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پرویز الٰہی کو لینے کیمپ جیل پہنچ گئی۔

 خیال رہےکہ 21 جون کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کےکیس میں اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت منظور ہونےکے بعد جیل سے رہا ہوتے ہی ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہیٰ کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔