لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے آنے سے عوام کی تکلیف میں اضافہ ہوا ہے۔
پریس کانفرس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی کے اثرات کئی عشروں تک رہیں گے، گزشتہ 5 سال جنہوں نے حکومت کی انہوں نے مہنگائی میں اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا ملک پر قرضوں کا بوجھ کم ہوا، کیا خواتین کا تحفظ، سود کا خاتمہ، سیلاب زدگان کی بحالی اور کشمیر کی آزادی پرکام ہوا؟، کیا گزشتہ حکومتیں اشرافیہ کی مراعات اور غربت میں کمی لائیں؟۔
سراج الحق نے کہا کہ پچھلے 5 سال میں مہنگائی کی شرح میں شدید اضافہ کیا گیا، گزشتہ 5 سال میں 2 مختلف حکومتیں اقتدار پر قابض رہیں، شاہد خاقان عباسی نے بھی اعتراف کیا کہ اسمبلی کے خاتمے سےعوام کو نجات ملی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دور سہانے خواب اور معاشی بدحالی میں بھرپور رہے، وفاقی حکومت کے خاتمے پر مبارک باد دیتا ہوں۔