پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سانحہ باجوڑ جیسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
فاٹا میں امن و امان کی صورت حال اور سانحہ باجوڑ جے یو آئی فاٹا کے امیر مولانا جمال الدین کی قیادت میں وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مولانا عبدالرشید، احمد سعید سمیت فاٹا کے ذمہ داران نے شرکت کی، اس موقع پر فاٹا کے ذمہ داران نے فاٹا میں امن و امان کی صورت حال سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) August 16, 2023
ملاقات میں سانحہ باجوڑ کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے بعد تمام ادارے اور پوری قوم متحد ہے، سانحہ باجوڑ جیسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔