چُربندن کے قریب مردہ دیوہیکل وہیل مچھلی ساحل سمندر میں نمودار

Published On 11 November,2023 10:05 pm

پسنی: (دنیا نیوز) پسنی کے علاقے چُربندن کے قریب مردہ دیوہیکل وہیل مچھلی ساحل سمندر میں نمودار ہو گئی۔

بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ سے نایاب سمندری حیات کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہو گئیں، پسنی کے علاقے شمال بندن اور چُربندن کے درمیان سمندر کنارے نایاب بلیو وہیل مردہ حالت میں پائی گئی۔

مقامی ماہی گیروں کے مطابق دیوہیکل بلیو وہیل گزشتہ جمعہ کے روز مردہ حالت میں ساحل کنارے نمودار ہوگئی اور ابھی مکمل طور پر کنارے میں پڑی ہوئی ہے۔