فلسطین کے معاملے پر سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈابے نقاب

فلسطین کے معاملے پر سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈابے نقاب

ایک سیاسی جماعت کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے، جس میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام لگایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس جھوٹی اور من گھڑت کہانی کو بھارتی میڈیا نے خبر بنا کر پیش کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک جہاز کو اسلحہ پاکستان سے اسرائیل لے جانے کی جھوٹی اور من گھڑت کہانی بیان کی گئی، دراصل بحرین سے راولپنڈی جانے والی پرواز افغان مہاجرین کے برطانوی انخلاء کا حصہ ہے نہ کہ اسلحے کی کھیپ کی اسرائیل منتقلی۔

درحقیقت پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر پُر زور مذمت کے ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور اور کھل کر حمایت کی۔

پاکستانی عوام کی فلسطینی عوام سے محبت اور حمایت میں کسی کو کوئی شک نہیں ، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے امدادی سامان کی دو فلائٹس بھی بھجوا چکا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں وزارت خارجہ بارہا  فلسطین پر اپنا واضح موقف دے چکی ہے جو کہ بہت واضح ، بے باک اور غیر مبہم ہے۔