نوشہرہ : (دنیا نیوز) تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کو غرور اور تکبر کی سزا ملی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ سائفر کیس میں سزا ملنے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی خود ہیں، بانی تحریک انصاف کا مشن غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب کو غریب تر بنانا تھا، سابق حکومتوں نے قرضے لیکر ملک کا خانہ خراب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے بانی تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیا، مگر بانی پی ٹی آئی نے پختونوں کے مینڈیٹ کی توہین کی، آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا ہے۔