پشاور: (دنیا نیوز) مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 50 برس میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا، انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی تحریک کو یاد کریں تو آپ کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف ادوار میں جمہوریت کو روکا گیا، 2024 میں دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے گئے، امریکہ کے کہنے پر جے یو آئی کو پارلیمنٹ میں آنے نہیں دیا گیا۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کوئی مجھ سے عدالت میں پوچھے کہ افسران کی ترقی کیسے ہوتی ہے؟ مراعات کیسے دی جاتی ہیں؟۔