صدر مملکت آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے

Published On 07 July,2024 03:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سیمینار میں شرکت کریں گے، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

لاہور میں قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ملاقات کریں گے، صدر مملکت کا لاہور میں تین دن تک قیام متوقع ہے۔