شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اتحادیوں سے مشاورت بارے آگاہ کیا

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اتحادیوں سے مشاورت بارے آگاہ کیا

ذرائع ن لیگ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے صدر آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا۔

ن لیگ کے تین بڑوں کی یہ مسلسل چوتھی بیٹھک ہے، مشاورتی عمل میں کیے گیے تمام فیصلوں سے پارٹی کی سینئر قیادت کو آگاہ کردیا گیا، عاشورہ محرم کے بعد وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اجلاس بلائے جائیں گے۔