77ویں یوم آزادی پرارشد ندیم کی تصویر والا خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

77ویں یوم آزادی پرارشد ندیم کی تصویر والا خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نوجوان نسل کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں۔

ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے، جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ڈاک ٹکٹ میں مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔