احمد پور شرقیہ: 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے بعد ٹریلر تلے آ گئیں، 4 افراد جاں بحق

Published On 16 October,2024 12:46 pm

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے بعد ٹریلر کے نیچے آ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر طاہر والی کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے روڈ پر گرے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک موٹر سائیکل سوار خاوند خلیل اور اہلیہ بشریٰ جبکہ دوسرے موٹرسائیکل سوار خاوند غلام یاسین اور اہلیہ زرینہ شامل ہیں، نعشوں اور زخمی یعقوب نامی شخص کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔