پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران نے ملاقات کی ہے، مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں کرم کے مسئلے کے حل کے لئے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، جرگے نے معاملے کے پرامن حل کی ہرممکن کوششں اور صوبائی حکومت کو ہر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جرگہ اراکین کو علاقے میں جا کرمذاکرات کے لئے تمام سہولیات اور سپورٹ فراہم کرینگے، امید ہے گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پرامن اور پائیدارحل نکل آئے گا۔
ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری، سابق سینیٹر صالح شاہ، سابق سینیٹر سجاد خان بھی موجود تھے جبکہ سابق وفاقی وزیر گلاب جمال، سابق گورنر کے پی انجینئر شوکت اللہ، سینیٹرعبدالرزاق اور دیگر بھی شامل تھے۔