سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں بانی پی ٹی آئی کے 6 کیسز سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ  میں بانی پی ٹی آئی کے 6 کیسز سماعت کیلئے مقرر

جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل آئینی بینچ سماعت کرے گا، جن میں بشریٰ بی بی کا ایک جب کہ شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کے لیے مقرر ہے۔

کیسز 18 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیے گئے، توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطلی کی بجائے سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔

اِسی طرح بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل ، بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت  اور سائفر کیس میں عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی گئیں۔

9 مئی لاہور کے مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف سرکار اور ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف عمران کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

واضح رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اِن کیسز پر 9 فروری کو تین رکنی بینچ بنانے کی ہدایت کی تھی۔