پولیس، انتظامیہ کو ہدایت کردی مظاہرین کے احساسات کو سمجھیں: مریم نواز

پولیس، انتظامیہ کو ہدایت کردی مظاہرین کے احساسات کو سمجھیں: مریم نواز

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ مظاہرین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مظاہرین کے احساسات کو سمجھا جائے اور مظاہرین کے لیے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسلمان اس وقت دکھی اور اشکبار ہے مگر اپنے ملک، اپنے شہروں میں امن و امان قائم رکھنا بھی ہم سب کا اوّلین فرض ہے، اِس فرض کی پاسداری کیجیے، دُکھ کی اِس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں۔