بانی پی ٹی آئی کی حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بنچ تبدیل

بانی پی ٹی آئی کی حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بنچ تبدیل

کیس کی سماعت کیلئے نیا تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا جس میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔

تین رکنی بینچ میں جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ میں شامل ہونگے جبکہ جسٹس عائشہ ملک کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ میں حق دفاع ختم کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔