بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے بارے درخواست پر کل سماعت ہوگی

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے بارے  درخواست پر کل سماعت ہوگی

جسٹس ارباب محمد طاہر کل درخواست پرسماعت کریں گے، اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں جب کہ عدالت نے دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔

دوسری جانب سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں، عدالت نے کیس کی مشاورت کے لیے سلمان اکرم راجہ کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود سلمان اکرم راجہ سے بانی کی ملاقات نہ ہو سکی تھی۔