معرکہ حق: بلا اشتعال بھارتی جارحیت کیخلاف چین کا پاکستان کیساتھ مکمل اظہاریکجہتی

معرکہ حق: بلا اشتعال بھارتی جارحیت کیخلاف چین کا پاکستان کیساتھ مکمل اظہاریکجہتی

پاکستان کا آہنی دوست چین ہمیشہ کی طرح معرکہ حق میں بھی پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا، چین نے بھارت کے نام نہاد آپریشن سندور کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا۔

5 مئی 2025 کو چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کا یقین دلایا، انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

چین کے علاوہ ترکیہ، سعودی عرب اور آذربائیجان نے بھی بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کے اصولی اور دوٹوک مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی، جو اس کی سفارتی کامیابی اور سچائی کی فتح کا مظہر ہے۔

چین کی حمایت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سے بلند، شہد سے میٹھی اور سمندر سے گہری ہے۔