آج دنیا کی سپر پاورز بھی پاکستان کا شکریہ ادا کر رہی ہیں: رانا ثناء اللہ

آج دنیا کی سپر پاورز بھی پاکستان کا شکریہ ادا کر رہی ہیں: رانا ثناء اللہ

اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کی سر زمین کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کر رہا ہے تاہم پاکستانی قوم اور سکیورٹی ادارے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہاز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط کیا اور دنیا میں ملک کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کے اتحاد اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنایا جائے گا۔