پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان میں 35 نئے اسسٹنٹ کمشنرز اور 3 قائم مقام اسسٹنٹ کمشنرز تعینات کر دیے ہیں۔
بلوچستان حکومت کے حکم پر صوبے بھر اسسٹنٹ کمشنرز اور قائم مقام اسسٹنٹ کمشنرز تعینات کیے گئے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) نے تقرریوں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی منظوری کے بعد کوئٹہ، قلات، مکران، سبی، ژوب اور نصیرآباد ڈویژنز کے مختلف اضلاع میں نئے افسران کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی تعیناتیوں کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور فعال بنانا ہے،اس کے علاوہ اے سی انڈر ٹریننگ کی کم از کم تعیناتی کی مدت ایک سال لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ مستقل سروس کی توثیق کارکردگی رپورٹ سے مشروط ہو گی۔
دوسری جانب حکومت نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی، غیر ضروری اثر و رسوخ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔