پاکستان
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے موثر کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ نے پولیس ٹریننگ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا، اس مقصد کے لئے غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک کے امیگریشن کے سربراہان اس ضمن میں فی الفور ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے، جبکہ دونوں وزرائے داخلہ کا جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزرائے داخلہ کا دونوں وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق ہوا، ملاقات میں ویزا سے متعلق ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔