مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 59ویں برسی، صدر اور وزیراعظم کا شاندار خراجِ عقیدت

مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 59ویں برسی، صدر اور وزیراعظم کا شاندار خراجِ عقیدت

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی تاریخ کے نازک اور فیصلہ کن ادوار میں استقامت کی علامت بن کر سامنے آئیں، انہوں نے اپنے دور کی سماجی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے برصغیر کی خواتین کو تحریکِ آزادی میں متحرک کیا اور انہیں ایک مؤثر قومی قوت میں تبدیل کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم مادرِ ملت کی برسی پر ان کی قومی و سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ محترمہ فاطمہ جناح کی انتھک جدوجہد، بے خوف کردار اور مثالی جذبہ تحریکِ پاکستان کا قابلِ فخر باب ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مادرِ ملت نوجوان نسل، بالخصوص خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں، خواتین ہر قومی مقصد میں مؤثر اور تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں، قیامِ پاکستان کے بعد بھی فاطمہ جناح ملک کی سماجی و سیاسی ترقی، قومی یکجہتی اور مثبت اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم رہیں۔

 صدر اور وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے درجات بلند فرمائے اور قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے۔