پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سورج ڈھلتے ہی بادل برس پڑے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔
شاہدرہ، نیازی چوک، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی اور گرد و نواح میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ بعض علاقوں میں تیز جبکہ دیگر مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، اس دوران تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران بھی لاہور میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
اس وقت شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
لکشمی چوک میں 1.8، مغلپورہ میں 0.8، تاجپورہ میں 0.2، چوک ناخدا میں 5.6 ،فرخ آباد میں 24.2 ،شادی پورہ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔