دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند، ہیڈ مرالہ ، قادر آباد پر اونچے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند، ہیڈ مرالہ ، قادر آباد پر اونچے درجے کا سیلاب

 محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد 2 لاکھ 75 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ پانی کا اخراج 2 لاکھ 58 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب  خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 903 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 39 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح قادر آباد بیراج پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 1 لاکھ 58 ہزار 539 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 43 ہزار 539 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں محکمہ انہار کا کہنا تھا کہ دریائے چناب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔