آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: ن لیگ 10 اور پی پی 2 نشست پر کامیاب

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 انتخابی حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، مظفرآباد ڈویژن کے تمام حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک پرامن انداز میں جاری رہی، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچ سکا، جس کے باعث حلقے کے تمام 196 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

ابتدائی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی چند حلقوں میں کامیابی اور سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج
ایل اے 25 نیلم ویلی 1: 143 میں سے 11 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 1,433 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے عابد افضل 1,018 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2: 135 میں سے 26 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 3,762 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 3,296 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4: تمام 129 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17,749 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلزپارٹی کے مبشر منیر اعوان 11,947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 34 جموں 1: 131 میں سے 51 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 1,690 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے محمد سعود مختار 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں 2: 142 میں سے 100 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چودھری محمد اسماعیل 18,788 ووٹ کے ساتھ سبقت لیے ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5,041 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 36 جموں 3: تمام 140 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27,218 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے احسن اسماعیل 12,980 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4: تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28,664 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22,827 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5: 115 میں سے 48 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 5,483 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چودھری 4,935 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 39 جموں 6: 157 میں سے 32 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 2,328 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری فخر زمان 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1: 47 میں سے 23 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 1,178 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد نعیم خان 65 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2: تمام 19 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1,804 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

 ایل اے 42 کشمیر ویلی 3: تمام 43 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1,524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4: تمام 10 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1,276 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: تمام 27 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1,700 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: تمام 41 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 3,448 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ابتدائی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو مجموعی طور پر واضح برتری حاصل ہے، جبکہ مختلف حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تاحال جاری ہے اور حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔