پاکستان
خلاصہ
- مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا، مسلم لیگ ن نے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔
سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔
ن لیگ کی جانب سے نامزد وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔