پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور ہم خیال رہنما محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے ذریعے مذاکرات پر بضد ہیں، جبکہ کئی ارکان نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ارکان نے اپوزیشن لیڈرز کے کردار پر بھی کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرز مذاکرات میں دیگر سیاسی مطالبات آگے رکھیں گے، پی ٹی آئی کے اصل مطالبات پیچھے رہ جائیں گے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو حکومت سے بات کرے۔

ارکان کے مطابق کمیٹی میں محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو بھی شامل کیا جائے تاہم مذاکرات کا اختیار ان سے لے لیا جائے، کمیٹی بانی پی ٹی آئی کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں کرے گی، حکومت کے ساتھ کچھ لو اور دو کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔