اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

روسٹر کے تحت رواں ہفتے سے 10 سنگل اور 5 ڈویژن بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا۔

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ہوگا، جبکہ دوسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہوں گے۔

تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے، جبکہ چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس عمیر مجید ملک شامل ہیں۔

پانچویں ڈویژن بینچ میں جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت شامل ہوں گے۔

نیا ڈیوٹی روسٹر آج سے تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا۔