بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق تعطیلات 23 مئی 2026 سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی، سمرزون میں شامل تمام تعلیمی ادارے مقررہ مدت کے دوران بند رہیں گے۔

اداروں کے سربراہان کو تعطیلات سے قبل دفتری و انتظامی امور مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق تمام امور مکمل کرنا لازمی قرار ہو گا، احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔