علاقائی
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) جعلی انتقال کے ذریعے خاتون کو اراضی سے محروم کرنے والے پٹواری کو 31 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مجرم گہنہ خان کو چار دفعات کے تحت مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن سید داور ظفر علی نے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق مجرم نے 2023 میں جعلی انتقال درج کرکے رفاقت بیگم کی اراضی ہتھیائی اور ریکارڈ غائب کیا تھا۔