علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اسلام آباد کے علاقے گولڑہ شریف، ڈی 12 سے تھا، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 42 سالہ بابر ملک، 21 سالہ محمد نوید اور 31 سالہ احتشام کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت احمد نام سے ہوئی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔