علاقائی
خلاصہ
- مریدکے: (ویب ڈیسک) مریدکے کے علاقے 34 چک میں مبینہ طور پر نشے کے عادی شوہر نے اپنے بچوں کے سامنے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا، واقعہ میں روبینہ شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم صابرآئس کےنشے کا عادی ہے، جو واردات کے بعد موقع سے فرارہوگیا، متاثرہ خاتون کی بیٹی علیزہ نے بتایا کہ والد نے اسکی آنکھوں کے سامنے والدہ پرحملہ کیا، اس نے والد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم چھری لے کر اس کے پیچھے بھی دوڑ پڑا۔
علیزہ کے مطابق اس نے اپنے دونوں چھوٹے بھائیوں سمیت بھاگ کرجان بچائی، پولیس نےملزم کی گرفتاری کے لیےکارروائی شروع کردی ہے، ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے لاہور منتقل کر دیا۔