شورکوٹ میں ٹریفک حادثہ: 2 کمسن بچے جاں بحق، تین افراد زخمی

شورکوٹ میں ٹریفک حادثہ: 2 کمسن بچے جاں بحق، تین افراد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق المناک حادثہ شورکوٹ کینٹ میں بیس روڈ کے قریب پیش آیا جہاں  ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران رکشہ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے دوران دو بچے ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والے دونوں بچوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید برآں حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا قائم ہو گئی، دو کمسن بچوں کی المناک موت نے اہل علاقہ کو سوگوار کر دیا۔