قصور میں تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو بھائی جاں بحق

قصور میں تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو بھائی جاں بحق

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 12 سالہ حسن عبداللہ اور 4 سالہ حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بھائی موٹر سائیکل پر اسکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آ گئے۔

حادثے میں دونوں بچوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ ایک ہی گھر میں دو سگے بھائیوں کی لاشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔