لاہور: (ویب ڈیسک) 24 سالہ نیزہ باز ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کی واحد امید ہیں۔ انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی میں 6 85.1 میٹر نیزہ پھینک کر ٹاپ کیا اور فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا، فائنل مقابلے آج ہونگے۔
ارشدندیم کا کا ذاتی بہترین فاصلہ 86.38 میٹر ہے اور میڈل حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، یہ ان کا ذاتی تیسرا بہترین فاصلہ ہے، انہوں نے کٹھمنڈو میں ساؤتھ ایشین گیمزریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اوربراہ راست ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔
اسلام عیلکم ! آج فائنل میچ کے لیے بھرپور تیار ہوں اپ اب کی دُعاؤں کے ساتھ ہمیشہ کامیاب رہا میرے لیے دُعا کریں اللہ کامیابی عطافرمائیں. pic.twitter.com/AE6ASwL0xx
— Arshad Nadeem (@ArshadNaadeem) August 7, 2021
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے ٹوکیو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے گفتگو کی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی سی مدثر ریاض نے ارشد ندیم سے کہا کہ پورے حوصلے، اعتماد، یقین اور دلجمعی کے ساتھ فائنل میں کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم ان شااللہ گولڈ میڈل جیت کر آئیں گے، آج پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے اولمپکس میچ ہو رہا ہے۔
پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس 3 ،3 بار نیزہ پھینکیں گے جس کے بعد آخری کے چار ایتھلیٹس میڈل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائیں گے جبکہ ٹاپ 8 کے درمیان مزید 3 ، 3 باری کا مقابلہ ہوگا۔
ایشین گیمز 2018کے برانز میڈلسٹ اور ساؤتھ ایشین گیمز 2019 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پلیئرز آرڈر میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔ تین باریوں پر ایلی منیشن کے بعد پوزیشن کی بنیاد پر ایتھلیٹس کا آرڈر ترتیب دیا جائےگا۔
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جن کی پرسنل بیسٹ 86.39 ہے انہیں ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں شامل مضبوط اُمیدوار قرار دیا جارہا ہے تاہم ان کو بھارت کے نیرج چوپڑا ور جرمنی کے عالمی نمبر ایک جوہانیس ویٹر سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔
اگر فائنل میں شریک ایتھلیٹس کی اس سیزن کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو ارشد ندیم نے اس سیزن میں سب سے اچھی تھرو 86.38 کی کی تھی اور ٹوکیو اولمپکس کے ٹاپ 12 میں صرف 3کھلاڑیوں کی اس سیزن میں اب تک ارشد سے اچھی تھرو رہی ہیں جن میں جوہانس ویٹر 96.29، نیرج چوپڑا88.07 انڈریان مارڈیر 86.66 کی تھرو کے ساتھ شامل ہیں۔