ورلڈ چیمپئن ریسلر انعام بٹ اٹلی کے بعد یونان میں فتوحات سمیٹ کر کل وطن واپس پہنچیں گے

Published On 14 September,2021 12:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ چیمپئن ریسلر انعام بٹ اٹلی کے بعد یونان میں فتوحات سمیٹ کر کل وطن واپس پہنچیں گے، پرستاروں اور فیڈریشن حکام نے شاندار استقبال کی تیاریاں کر لیں۔

قومی ریسلر انعام بٹ نے اٹلی اور پھر یونان میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے جیتے جبکہ ان کے ساتھ زمان انور نے برونز میڈل اپنے سینے پر سجایا۔

دونوں پہلوان کل سہ پہر تین بج کر بیس منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں گے، قومی ہیروز کا شاندار استقبال کرنے کے لیے پرستاروں اور ریسلنگ حکام نے پلان بنا لیے ہیں، قومی ریسلر انعام بٹ 25 ستمبر سے شیڈول ورلڈ بیچ سیریز کے لیے رومانیہ جائیں گے۔
 

Advertisement