جونیئر ہاکی ورلڈکپ: قومی ٹیم کل جرمنی کیخلاف ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی

Published On 23 November,2021 03:24 pm

بھوربن: (دنیا نیوز) جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا کل سے آغاز ہوگا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کل جرمنی کے خلاف ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

بھارتی شہر بھوربن میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز بیلجیئم اور جنوبی افریقہ کے میچ سے ہوگا۔ پاکستان اور جرمنی کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجکر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ چلی اور کینیڈا کو پریکٹس میچز میں شکست دے کر قومی ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔

قومی ہاکی کپتان رانا وحید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے پریکٹس میچز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کرینگے۔
 

Advertisement