کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل حاصل کرلیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل حاصل کرلیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے شاہ حسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو پہلا تمغہ دلایا۔

شاہ حسین شاہ نے جوڈو کی 90 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، انہوں نے جنوبی افریقہ کے تھامس لازلو کو شکست دی۔ 

دیگر کھیلوں میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان میڈلز سے تاحال محروم ہے، گزشتہ ایونٹ میں شاہ حسین شاہ نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔