اعصام الحق کا اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز، کوارٹر فائنل میں داخل

Published On 22 September,2022 03:19 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں بوسنیا ہرزیگوینا کے ٹومیسلاو برکیچ اور ان کے سربین جوڑی دار نکولا چاچچ کو شکست دی۔ اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے۔

مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرنچ جوڑی دار فیبریس مارٹن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بوسنیا ہرزیگوینا کے ٹومیسلاو برکیچ اور ان کے سربین جوڑی دار نکولا چاچچ کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 5-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کوارٹر فائنل میں دونوں کا مقابلہ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی گریگوئیر بیری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی سے ہوگا۔
 

Advertisement