کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا بیٹا پرتگال انڈر 15 ٹیم میں شامل

کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا بیٹا پرتگال انڈر 15 ٹیم میں شامل

کرسٹیانو رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کی طرح سعودی عرب میں النصر کے لیے کھیلتے ہیں۔

کرسٹیانو ڈوس سانتوس ماضی میں اپنے والد کے سابق کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔

دی سیلیکاؤ انڈر 15 ٹیم کروشیا میں 13 سے 18 مئی کے درمیان ہونے والے ولاتکو مارکووِچ یوتھ ٹورنامنٹ میں جاپان، یونان اور انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ریال میڈرڈ کے لیے اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے 40 سالہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے 5 بچے ہیں۔