پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

اس وقت انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور ٹیم نے 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز سکور کرلیے ہیں۔

زمبابوے میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ہم نے کنڈیشنز دیکھ کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں ٹرائی سیریز کھیلنے سے کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دونوں وارم اپ میچز جیت کر آرہے ہیں جس سے ہم بہتر پوزیشن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔