کھیل
خلاصہ
- ہرارے : (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان کے خلاف سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
ہرارے کے تاکاشنگا سپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لئے۔
ٹاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سکاٹش کپتان تھامس نائٹ کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے لیکن اگر ہم ابتدائی ایک گھنٹہ احتیاط سے گزار لیں تو اس پچ پر رنز بنائے جا سکتے ہیں۔
پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد شایان اور عمر زیب کی جگہ علی حسن بلوچ اور محمد صیام کو شامل کیا گیا ہے۔