ٹروبا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دے دیا

ٹروبا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت  کیلئے 211 رنز کا ہدف دے دیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز 29 رنز کی برتری سے شروع کی لیکن اس کی 4 وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں، تاگی نارائن چندر پال 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جسٹن گریوز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 93 کے مجموعی سکور پر کپتان روسٹن چیس بھی 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

تیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 126 رنز بنا کر 155 رنز کی مجموعی برتری حاصل کی۔

چوتھے روز کے آغاز پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے شمار جوزف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ  20 اور کیمار روچ نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ شائی ہوپ 10، روسٹن چیز 8، برینڈن کنگ 5 اور عامر جنگو 4 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز سمیٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

خیال رہے اب پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لیے 211 رنز درکار ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔